ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہبلی پولس کی بڑی کامیابی :6خطرناک بائک چوروں کی گرفتاری اور21بائک سمیت تین سواریاں ضبط

ہبلی پولس کی بڑی کامیابی :6خطرناک بائک چوروں کی گرفتاری اور21بائک سمیت تین سواریاں ضبط

Mon, 02 Oct 2017 21:00:26    S.O. News Service

ہبلی:2/ اکتوبر (ایس اؤنیوز) پرانی ہبلی تھانہ پولس نے زبردست کارروائی انجام دیتے ہوئے دو الگ الگ معاملات میں 6خطرناک بائک چوروں کو گرفتارکرتے ہوئے چوری کی گئیں بائکس اور سواریوں کو ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

دھارواڑ، بیلگام ، اترکنڑا، ہاویری اور ڈاونگیرہ میں اپنی ہاتھ صفائی کے ذریعے گھروں کے سامنے رکھی ہوئی بائک اور سواریوں کو پل بھر میں چرالے جانے والے 6ملزموں کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔ ملزموں کی شناخت راکیش گھوکڑے، نورباشا یادواڑ، ظہیر برانور، ونایک جیتوری اور ناگراج پجاری کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولس نے ملزمان سے کل 21بائک، 2کروزر اورایک بولیرو سواری ضبط کرلینے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جن کی قیمت اندازاً 29لاکھ روپئے لگائی گئی ہے۔ گرفتاری کے بعدپولس نے معاملہ درج کرتے ہوئے ملزمان سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

WhatsApp_Image_2017-10-02_at_5_16_40_PM.jpeg


Share: